بجٹ غریب کش ہے،مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی،افنان صادق

بجٹ غریب کش ہے،مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی،افنان صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں وہ اپنی قیادت اور پارٹی کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ،موجودہ حکومت نے عوام کے لیے مشکلات کے انبار لگا دیے ہیں بجٹ سے قبل اور آئندہ وفاقی بجٹ میں ہو شربا ءمہنگائی کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے ،ایک سال قبل دوران ا لیکشن مہم مسلم لیگ (ن ) کی قیادت نے عوام سے جو وعدے کیے تھے ان پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا بلکہ وعدے مینڈیٹ ملتے ہی لارے لپوں میں تبدیل ہو کر رہ گئے ،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے حالیہ بجٹ میں روز مرہ استعمال کی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کر کہ عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے
۔کر ثابت کر دیا ہے کہ ان کی موجودہ حکومت آئی ایم ایف کا ایجنڈا لے کر اقتدار میں آئی ہے اور نام نہاد شیر نے اس بات کا پختہ ارادہ کر لیا ہے کہ وہ تازہ دم ہو کر عوام پر ایک دفعہ پھر خون خوار درندے کی طرح جھپٹا مار کر خون نچوڑنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے موجودہ حکمرانوں کے ابتدائی ایک سال میں ہی ان کی پالیسیوں کو دیکھ لیا ہے عوام پر بجٹ میں مہنگائی کا مزید بوجھ ڈ ال کر انہیں مزید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے ،ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے نکالنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ،انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ آج عوام نے پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کر نا شروع کر دیا ہے ،پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں مضبوطی اختیار کر چکی ہیں گز شتہ عام انتخابات میں عوام اور پیپلز پارٹی کے درمیان منفی پراپیگنڈ ہ کر کے خلیج پیدا کی گئی ،پیپلز پارٹی عوام سے ناطہ جوڑے رکھے گی اور اپنے شہید قائد ین کے وژن پر عمل پیرا رہتے ہوے عوام کی فلاح کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی پیپلز پا رٹی کا مشن ہی عوام کی خدمت ہے انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے قائدین بہت جلد عوام رابطہ مہم شروع کر کے اپنی کو تاہیوں کا ازالہ اور مخالفین کی طرف سے پیدا کی گئی غلط فہمیوں کو دو ر کر کے کھویا ہوا اپنا مقام دوبارہ حا صل کرے گی ،