سول لائنز ڈویژن، جرائم میں ملوث139ملزم گرفتار

سول لائنز ڈویژن، جرائم میں ملوث139ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی سول لائنز ڈویژن دوست محمد کی زیرِنگرانی سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث139ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی،چوری و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 1 گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے 1 لاکھ 50 ہزار مالیتی مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے5پسٹل اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے14ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے1کلو گرام سے زائد چرس، 2کلو گرام بھنگ اور115 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزارروں روپے ٹکڑی برآمد کی گئی۔چوری،دھوکادہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب9 اشتہاری وعدالتی مجرمان کوگرفتار کیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ، کرایہ داری ودیگرایکٹ کی خلاف ورزی پر83ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -