لودھراں میں ویگن کنڈکٹر کی طالبہ سے مبینہ زیادتی، وزیراعلیٰ کا نوٹس، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
لودھراں ( ویب ڈیسک) لودھراں میں مبینہ طور پر ویگن کنڈکٹر نے لڑکی کوزیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ویڈیو بھی بنائی ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم عمران کو گرفتار کرلیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ساﺅتھ پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف کوٹلی نجابت کی متاثرہ لڑکی کے دکاندار بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم ، نوٹس لینے آئی ایم ایس سی کی طالبہ کو ب±ک سینٹر چھوڑ کر گیا لیکن واپس آیا تو وہ وہاں نہیں تھی ، دو افراد نے ملزم کیساتھ میری ہمشیرہ کو دیکھا تھا جو اسے یہ بتاکر چنیوٹی والی گلی کے ایک مکان میں لے گیا کہ آپ کا بھائی وہاں بیٹھا ہے ۔میں وہاں پہنچا تو ہمشیرہ ایک مکان سے نکلی جس نے بتایا کہ ملزم نے اس کے ساتھ مبینہ زیادتی کی ، ویڈیو بھی بنالی جبکہ اس دوران ملزم دیوار پھلانگ کر بھاگ گیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق طالبہ کا میڈیکل کروالیا گیا ہے جس کی رپورٹ پیر کو موصول ہوگی، میڈیکل رپورٹ سے ہی معلوم ہوگا کہ لڑکی کے الزامات میں کیا سچائی ہے یا نہیں۔
ادھرنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا لودھراں میں طالبہ سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا اور کہا ہے کہ طالبہ سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، زیادتی کے واقعہ میں ملوث ملزم قانون کے تحت کڑی سزا سے نہیں بچ پائے گا۔محسن نقوی
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے، طالبہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔