گریٹر اقبال پارک سے ملنے والے 4 لاوارث بچوں کا سراغ لگا لیا گیا

گریٹر اقبال پارک سے ملنے والے 4 لاوارث بچوں کا سراغ لگا لیا گیا
گریٹر اقبال پارک سے ملنے والے 4 لاوارث بچوں کا سراغ لگا لیا گیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) سیف سٹی اتھارٹی نے لاہور کے علاقے گریٹر اقبال پارک سے ملنے والے 4 لاوارث بچوں کے والد کا سراغ لگا لیا جبکہ بچوں کو والد کے سپرد کر دیا گیا۔

آج نیوز کے مطابق سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے 4 لاوارث ملنے والے بچوں کو باپ سے ملوایا، سیف سٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ نمبر پر بچوں کے والد نے رابطہ کیا۔لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے والد سے بچوں کی تصدیق کی اور متعلقہ پولیس آفیسر سے رابطہ کیا۔پولیس نے بچے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیے تھے جبکہ تصدیق کے بعد پولیس نے بچے والد کے حوالے کر دیے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دونوں بچوں کی والدہ سیالکوٹ سے لاہور آئی اور بچے چھوڑ کر چلی گئی تھی، شوہر کے مطابق اس بیوی بھی گھر واپس نہیں آئی۔شوہر کے بیان کے مطابق بیوی پر جنات کا سایہ ہے، بچے چھوڑ کر وہ خود بھی لاپتہ ہوگئی۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بچوں کی ماں کی تلاش جاری ہے، سیف سٹی اب تک 6 ہزار سے زائد افراد کو اپنوں سے ملوا چکا ہے۔