عمران خان کا ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے پرویز خٹک کوناراض ارکان منانے کا ٹاسک

عمران خان کا ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے پرویز خٹک کوناراض ارکان منانے کا ٹاسک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونوا میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو کے پی کے اسمبلی اراکین سے ملاقات کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کو ٹاسک دے دیا، عمران خان کی ہدایت پر پرویز خٹک اراکین کے پی کے اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے اور پارٹی فیصلے کے مطابق ووٹ دینے پر قائل کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -