6 روز قبل اغوا ءہونیوالی نئی نویلی دلہن جھنگ سے بازیاب

6 روز قبل اغوا ءہونیوالی نئی نویلی دلہن جھنگ سے بازیاب
6 روز قبل اغوا ءہونیوالی نئی نویلی دلہن جھنگ سے بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)خانیوال سے 6 روز قبل اغوا ءہونے والی نئی نویلی دلہن کو جھنگ سے بازیاب کرالیا گیا، پولیس نے ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل" آج نیوز" کے مطابق 6 روز قبل اغواء ہونے والی نئی نویلی دلہن کو جھنگ سے بازیاب کرا لیا گیا، خانیوال میں تھانہ صدر کے علاقے میں 15 ملزمان نے اسلحہ کے زور پرعمران کے گھر میں دھاوا بولا، اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر ارم بی بی کو اٹھا لے گئے۔

تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ارم بی بی کو بازیاب کراتے ہوئے 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا، پولیس کی جانب سے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ملزموں کو شبہ تھاکہ ایک ماہ قبل گھر سے بھاگنے والی ان کی ہمشیرہ کو ارم بی بی کے بھائیوں نے ورغلایا تھا۔

ڈی پی او خانیوال نے کہاکہ عوام کی جان ومال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے، قانون کی بالادستی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔