جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان سپردخاک

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان سپردخاک
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان سپردخاک ،گورنر سندھ ،صوبائی وزیر تعلیم ،اساتذہ اور طلبا سمیت  ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شریک ہوئے ،جامعہ کراچی کے قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرجانے والے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اجمل خان کو سپردخاک کردیا گیا۔ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق ڈاکٹر اجمل خان کے دل میں تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے تھے۔ڈاکٹر اجمل خان کی نماز جنازہ مرکزی جامعہ مسجد ابراہیم کے لان میں ادا کی گئی جس میں طلبا، اساتذہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور صوبائی وزیر تعلیم سمیت زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،بعد ازاں ان کی تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں کی گئی۔مرحوم ڈاکٹر اجمل خان شعبہ نباتات کے پروفیسر تھے اور انہیں 2017 میں جامعہ کراچی کا 17 واں وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔ڈاکٹر اجمل خان کو گراں قدر خدمات پر ستارہ امتیاز کے اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔