وزیر اعلیٰ پنجاب سے ارکان اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ارکان اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی ...
وزیر اعلیٰ پنجاب سے ارکان اسمبلی کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے صوبائی وزراء،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اڑھائی برس کے دوران عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ، ہماری حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا، ماضی میں ہر روز کرپشن کی داستانیں منظر عام پر آتی تھیں ، سابق حکمرانوں نے قومی وسائل کوذاتی نمودو نمائش پر بے دریغ استعمال کیا ۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سابق دور میں عوام پستے رہے اور حکمران سرکاری پیسے کو مال مفت سمجھ کر خرچ کرتے رہے ، الیکٹرانک ووٹنگ کے نظام سے راہ فرار اختیار کرنا دھاندلی میں ملوث ٹولے کے اندر کے خوف کو ظاہر کرتا ہے ، سابق حکمران الیکشن میں شفافیت کے مخالف ہیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مخالفین کو علم ہے کہ عام انتخابات شفا ف ہوئے تو ان کی رہی سہی سیاست بھی ختم ہو جائے گی ، دھاندلی کرنا ان لوگوں کا وطیرہ رہا ہے ، الیکٹرانک ووٹنگ کے ذریعے الیکشن کے نظام میں شفافیت آئے گی اور نتائج پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اداروں میں اصلاحات لانے کا نظام جاری رہے گا۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خوراک جمشید اقبال چیمہ، ارکان قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد، حاجی امتیاز احمد، ارکانپنجاب اسمبلی شہاب الدین خان، عادل پرویز، عبدالرحمن خان، ملک اسد کھوکھر، طارق تارڑ، رائے حسن نواز اور طاہر بشیر چیمہ شامل تھے۔