ڈی ایچ اے لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ، اب تک کتنے ریسٹورنٹس سیل کئے گئے ؟تفصیلات جانئے

ڈی ایچ اے لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ، اب تک ...
ڈی ایچ اے لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ، اب تک کتنے ریسٹورنٹس سیل کئے گئے ؟تفصیلات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی کمشنر( ڈی سی) لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں،ضلعی انتظامیہ لاہور، پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا، ایس پی کینٹ اور اے ایس پی ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی( ڈی ایچ اے) نے کی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں کی گئیں،کاروائیاں ایچ بلاک مارکیٹ، ڈی ایچ اے ٹی بلاک مارکیٹ، ڈی ایچ اے فیز فائیو اور ڈی ڈی مارکیٹ ڈی ایچ اے میں کی گئیں۔ کارروائی کے دوران 17 ریسٹورنٹس کو سیل کیا گیا اور سات منیجرزکو حراست میں لیا گیا جبکہ تین ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا۔

جے بی ٹی بلاک، سب وے ٹی بلاک، گلوریہ جینز ٹی بلاک، آرٹسن ٹی بلاک، آئس گرل ٹی بلاک، ہارڈیز ٹی بلاک، اوپی ٹی پی ٹی بلاک، ذاکر تکہ ایچ بلاک، تھالی ریسٹورنٹ ایچ بلاک، کراچی بار بی کیو ایچ بلاک، میکڈونلڈ فیز فائیو، گلوریہ جینز فیز فائیو، فوڈ فارسٹ فیز فائیو، میکونگ ڈبل ڈی بلاک اور ڈیلی کو ڈی ڈی بلاک کو سیل کروایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کیا جا رہا ہے۔