سکول سے بلیک کوبرا سانپ نکل آیا

بھکر (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھکر میں پرائمری سکول سے سانپ نکل آیا، رہائشیوں نے سانپ کو مار ڈالا، تمام بچے محفوظ رہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چک 73 بلوچی حوت والا کے پرائمری سکول سے بلیک کوبرا سانپ نکل آیا۔طلبہ کے شور پر قریبی آبادی سے لوگ جمع ہوگئے اور بندوق سے فائر کر کے سانپ کو مار دیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بھکر کے علاقے میں بلیک کوبرا سانپ نہیں پائے جاتے، یہ سانپ دوسرے علاقوں سے آ جاتے ہیں۔