بالی ووڈ ادکار اکشے کمار کو قتل کرنے کی دھمکیاں‘ پولیس نے سکیورٹی فراہم کردی

بالی ووڈ ادکار اکشے کمار کو قتل کرنے کی دھمکیاں‘ پولیس نے سکیورٹی فراہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ میںایک سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے 46سالہ بھارتی فلم سٹار اکشے کمار کو فون پر قتل کی دھمکیاں ملنے پر ممبئی پولیس نے نوٹس لے لیا ، اعلیٰ پولیس حکام نے اکشے کوسیکیورٹی فراہم کرتے ہوئے اسے محدود ہونے کی ہدایات کردیں ، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں ۔اکشے کمار کو نامعلوم افراد کی جانب سے فون پر قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیںبھارتی اداکار اکشے کمار کی میڈیا پر چلنے والی خبروں پر ممبئی پولیس نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اکشے کمہار کوسیکیورٹی فراہم کردی ۔ پولیس نے اکشے کمار کو ہدایات کیں کہ وہ اپنی حرکات و سکنات محدود کردیں ۔ اس سے قبل دیگر معروف اداکاروں کو بھی دھمکیاں مل چکی ہیں تاہم کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ممبئی پولیس نے اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کردیں ۔

مزید :

کلچر -