پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی
پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل گئی، پولیس نے ایک ملزم سے اقبال جرم بھی کرالیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ ہانس کے علاقے میں تین سال قبل اغواء کے بعد قتل قرار دی جانے والی بچی گھر پہنچ گئی۔ پانچ سالہ عدن تھانہ ملکہ ہانس کے علاقہ سے اغواء ہوئی تھی۔پولیس نے شک کی بنا پہ 2023 میں ایک ملزم کو گرفتار کیا اور اس سے بچی کو قتل کرنے کا اعترافی بیان بھی لے لیا تھا۔ ملزم نے پولیس کے دباؤ پہ بچی کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکنے کا اعتراف کیا۔ اب تین سال بعد عدن فاطمہ اپنے گھر پہنچ گئی۔ بچی نے بیان دیا کہ اسے کسی شخص نے اغواء کر کے مدرسہ میں چھوڑ دیا تھا۔بچی مدرسے سے بھاگی تو پٹرولنگ پولیس گشت ٹیم نے اسے دیکھ کر تحویل میں لے لیا۔۔ پٹرولنگ پولیس نے سوشل میڈیا پہ تشہیر کی تو گھر والوں نے پہچان لیا۔ گھر والوں نے فوری طور پہ پولیس سے رابطہ کر کے بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔