فیصل آباد، پاکپتن، ساہیوال میں 5 خواتین فیروزوالا، منکیرہ میں 3 لڑکوں سے زیادتی

فیصل آباد، پاکپتن، ساہیوال میں 5 خواتین فیروزوالا، منکیرہ میں 3 لڑکوں سے ...
فیصل آباد، پاکپتن، ساہیوال میں 5 خواتین فیروزوالا، منکیرہ میں 3 لڑکوں سے زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد، پاکپتن اور ساہیوال میں 3 خواتین، منکیرہ میں لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ منڈی بہاﺅالدین میں بااثر ملزم شادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے 8 روز تک زیادتی کرتے رہے۔

تفصیل کے مطابق چک نمبر621 گ۔ب کی رہائشی ارشاد بی بی کھیتوں میں چارہ لینے گئی تو وہاں موجود ملزموں ظہیر وغیرہ دو افراد نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پاکپتن سے موضع بارہ کے رہائشی حق نواز کی ہمشیرہ عشرت بی بی کو نوشیرو احمد وغیرہ نے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ ساہیوال سے فرید ٹائون میں 14سالہ (ش) کو شہباز، آصف، نذیر اور امین نامعلوم مقام پر لیجاکر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم آصف کو گرفتارکرلیا ہے ۔

حیوانیت کی انتہاء، بھارتی شہری مردہ کتے سے جنسی بدفعلی کے الزام میں گرفتار

منکیرہ نواحی علاقہ گوہر والا کے محمد نوید سے ملزم مزمل نے دوست سے ملکر زبردستی بد فعلی کی اور ویڈیو فلم بھی بنا لی۔ منڈی بہائوالدین میں موضع کسانہ کی رہائشی شادی شدہ زنیرہ بی بی کو انصر وغیرہ 6افراد نے اغواءکر کے نامعلوم جگہ لے جا کر آٹھ روز تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ خاتون فرار ہو کر گھر پہنچی اور پولیس کو اطلاع دی ۔ زنیرہ نے ورثاءکے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ ملزمان با اثر ہیں اور وہ دوبارہ اغواءکرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ قصور کے  نواحی گاﺅں وڈانہ میں محمد ارشاد کی 15سالہ بیٹی صفیہ سے ملزم بلال نے زیادتی کی اور اسکی ویڈیو بنالی۔ جی ٹی روڈ کی آبادی بھلے ڈسن وال فیروزوالا میں اوباش نوجوان سلیمان نے سات سالہ علی عباس کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اوباش نوجوان سعید نے محنت کش شوکت علی کے 9 سالہ بیٹے اویس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور فرار ہو گیا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔

مزید :

فیصل آباد -