قائد اعظم ٹرافی کے چھٹے مرحلے کاآغاز، آج سینٹرل پنجاب 78پوائنٹس کیساتھ سرفہرست

قائد اعظم ٹرافی کے چھٹے مرحلے کاآغاز، آج سینٹرل پنجاب 78پوائنٹس کیساتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی فور ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے مرحلے کا آغاز (آج) پیر سے ہوگا اور تین میچز مخلتف مقامات پر شروع ہوں گے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام میگا ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ کے 16 ویں میچ میں بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں بگٹی سٹیڈیم، کوئٹہ میں مدمقابل ہوں گی، خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان میچ ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سینٹرل پنجاب کی ٹیم 78 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔بتایاگیاہے کہ قائد اعظم ٹرافی فور ڈے ٹورنامنٹ کے پانچ راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب کی ٹیم 78 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، سدرن پنجاب دوسرے اور خیبرپختونخوا تیسرے نمبر پر ہے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے دلچسپ مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں، پانچ راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب پوائنٹس ٹیبل پر 78 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، سینٹرل پنجاب نے پانچ میں سے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ تین میچز ڈرا کھیلے۔ سدرن پنجاب کی ٹیم 60 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، خیبرپختونخوا 53 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور بلوچستان 45 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، سندھ اور ناردرن 44، 44 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہے۔