عمران خان کی عیادت کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیان سامنے آ گیا

عمران خان کی عیادت کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیان سامنے آ گیا
عمران خان کی عیادت کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیان سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے چیئر مین پاکستان  تحریک انصاف عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال میں عیادت کی، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ "اللہ کا شکر ہے دشمن کے مذموم عزائم ناکام ہوئے"۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  سابق وزیر اعظم عمران خان کی عیادت کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  واقعےمیں ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کیلئے جےآئی ٹی بنانے اور پس پردہ عناصر سامنے لانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

دوسری جانب انہوں نے حملہ آور کا بیان لیک کرنے پراظہار برہمی کرتے ہوئے متعلقہ تھانے کے پورے عملے کو بھی معطل کر دیا تھا، اس سے قبل اپنے ایک بیان میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اللہ کےفضل وکرم سےعمران خان بالکل ٹھیک ہیں، عمران خان نےکہا ہےکہ وہ اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، میں نے آرڈر کیے ہیں کہ واقعےکے محرکات معلوم کیے جائیں، یہ بھی دیکھا جائےکہ ملزم کے پیچھےکون ہیں، جوباتیں معلوم ہوں گی وہ میڈیا تک لائیں گے۔

مزید :

قومی -