عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سائیکل کے پمپ سے مریض کو آکسیجن دینے کی ویڈیو وائرل 

عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سائیکل کے پمپ سے مریض کو آکسیجن دینے کی ویڈیو وائرل 
عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سائیکل کے پمپ سے مریض کو آکسیجن دینے کی ویڈیو وائرل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمرکوٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سائیکل کے پمپ سے مریض کو آکسیجن دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔

ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریض کو سائیکل کے پمپ سے آکسیجن دی جارہی ہے۔تاہم ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال نے ویڈیو کو جھوٹ اور بدنیتی قرار دے دیا ۔ 

ڈپٹی کمشنرکو جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائرل ویڈیو میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں سینٹرل آکسیجن سسٹم نصب ہے۔ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نے  نوٹس لے کر رپورٹ طلب کی تھی۔