پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 ملزم گرفتار

پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا پولیس نے پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں ملوث 3 دیگر ملزمان گرفتار کیا ہے، گرفتار مرکزی ملزم اور حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

آج نیوز کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے فقیر آباد اتحاد کالونی پر چھاپا مارا اور تین ملزمان کو گرفتار کیا، مرکزی ملزم عمر کی نشاندہی پر ان کے ٹھکانے سے اہم دستاویزات برآمد کی گئیں۔دستاویزات میں پشاور میں مزید اہم مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی اور دیگر معلومات شامل تھی،ملزم نے چارسدہ، مردان نوشہرہ میں بھی حملوں کی منصوبہ بندی تھی۔

مرکزی ملزم سے رابطوں میں موجود پورا نیٹ ورک بھی بے نقاب ہوگیا ہے اور مزید اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

گرفتار تینوں ملزمان سے تفتیش شروع ہوچکی ہے اور اہم معلومات حاصل کرلی گئی ہیں۔

پولیس نے گرفتار کمانڈر عمر کے ساتھیوں کا بڑا منصوبہ بھی ناکام بنا دیا، جن سے پولیس چیک پوسٹوں اور موبائلز کا ڈیٹا بھی برآمد کیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا 30 جنوری 2023 کو ہوا تھا جس کے نتیجے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت 72 افراد شہید اور 157 زخمی ہوئے تھے۔