زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 03پیسے کی کمی سے 277روپے 67پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔تاہم رسد بہتر ہوتے ہی درآمدی نوعیت کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 08پیسے کے اضافے سے 277روپے 78پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 09 پیسے کے اضافے سے 278روپے 71پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

مزید :

بزنس -