نواز شریف کے پارٹی صدر منتخب ہونے پر کارکنوں کا جشن ‘ بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم

نواز شریف کے پارٹی صدر منتخب ہونے پر کارکنوں کا جشن ‘ بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، پیر جہانیاں، کبیروالا، عبدالحکیم، بھٹہ پور، بوریوالا، خان پور(نیوز رپورٹر، نمائندگان) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پارٹی صدر منتخب ہونے کی خوشی میں ملتان سمیت مختلف شہروں میں کارکنوں نے جشن منایا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، آتشبازی کے مظاہرے، مٹھائیاں بھی تقسیم کیں (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
تفصیل کیمطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے پارٹی صدر منتخب ہونے کی خوشی میں ملتان میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کارکنوں نے ضلعی کوارڈینٹر یوتھ ونگ عبدالرحمن فری ،جاوید نیاز ،چیئرمین و سینئر رہنما یوتھ ونگ زاہد عدنان گڈو، کی قیادت میں خانیوال روڈ پر جشن منایا ،مٹھائیاں تقسیم کی گئی جبکہ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پربھنگڑے بھی ڈالے اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ کارکنان نے نواز شریف زندہ آبا د کے نعرے اور میاں نواز شریف آئی لو یو کے نعرے لگائے گئے۔اس موقع پر لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد نے میاں نوازشریف کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی کوارڈینٹر عبدالرحمن فری ،ودیگر نے کہا کہ میاں نوازشریف کے پارٹی صدر منتخب ہونے سے ایک بار پھر جمہوریت کی فتح ہوئی ،لیگی کارکنان آئندہ الیکشن میں میاں نوازشریف کو چوتھی بار ملک کا وزیراعظم منتخب کرائیں گے اس موقع پر رانا اشتیاق،پرنس پٹھان ، ندیم انصاری،امتیاز، عزیر عزیز، مشرف شاہ ، عمران انصاری، وقاص کمبوہ،ساجد شوکت ،میاں اویس ودیگر کارکنان کثیر تعداد میں شریک تھے۔ ملتان مسلم لیگ(ن)سٹی کو آڈینیٹر شیخ آصف قریشی کیطرف سے میاں نواز شریف کو دوبارہ مسلم لیگ (ن) کا صدر ببنے کی خوشی میں چوک ڈبل پھاٹک پر مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر فریال چوہدری،رحمت علی رحمانی،وسیم اکرم میوٗ،ملک عرفان فریدی،اختر خان،کاوش قریشی،شیخ بلاول،ودیگر کارکنان نے شرکت کی . ملتان میں مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی کارکنان نے جشن منایا ،مٹھائیاں تقسیم کی گئی جبکہ لیگی خواتین نے رقص بھی کیا،ڈویژنل چیف آرگنائزرآپانسرین کی قیادت میں قاسم پورکالونی میں میاں نوازشریف زندہ بادریلی نکالی گئی ،جبکہ اس موقع پر ممبر میونسپل کارپوریشن روبینہ شاہین ،فہمیدہ چوہان،عطیہ ربنواز،بلقیس اعوان،خالدہ شاہین،ثریا اصغر،رقیہ،رخسانہ ودیگر بھی موجود تھیں،لیگی خواتین کارکنوں نے اس موقع پر میاں نوازشریف کے پارٹی صدر منتخب ہونے کی خوشی میں رقص بھی کیا جبکہ مٹھائی بھی تقسیم کی گئی مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں نے لیگی رہنما وچئیرمین شیخ ندیم اکبر کی قیادت میں اشرف آباد میں ریلی نکالی ،ریلی کے شرکاء نے میاں نوازشریف کے پارٹی صدر منتخب ہونے کی خوشی میں بھنگڑے بھی ڈالے جبکہ اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی،اس موقع پروائس چئیرمین یوسی 9وائس چئیرمین فیاض خان،شیخ عبیدالرحمن،جمیل خضری ودیگر کونسلرزبھی موجود تھے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما شیخ ندیم اکبر نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور قائد میاں نوازشریف ملک کے سب سے مقبول ترین سیاسی لیڈر ہیں پیر جہانیاں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ممبرصوبائی اسمبلی حمادنوازٹیپو کے دفتر میں مسلم لیگی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑے ڈالے۔اس موقع پر کارکنوں نے خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔مسلم لیگی کارکنوں کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے حق میں زبردست نعرہ بازی بھی کی گئی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنماء4 قیوم نواز خان اور قدوس نواز خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف کے بغیر نامکمل ہے ،میاں نواز شریف ہی آئندہ الیکشن میں ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔اس موقع پر لیاقت پٹھان ،عبد الرحیم نکاجٹ ،ایم ایس ایف کے فواد احمد خان ،عارف قریشی اور تنویرشہزادببلو بھی موجود تھے۔ کبیر والا سے نامہ نگار کیمطابق میاں نواز شریف کے دوبارہ پارٹی قائد منتخب ہو نے پر مسلم لیگ یوتھ ونگ کے نائب صدر راؤ آصف علی سعیدی پھلانوالے کے دفتر میں تقریب منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی مہر مزمل چدھرڑ تھے اس موقع پر دوبارہ صدر منتخب ہو نے کی خو شی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور میاں برادران کی درازی عمر کی دعا کی گئی تقریب میں چوہدری اختر جلال نعیم،چوہدری سعید عالم آرائیں ،چوہدری محمد یٰسین کمبوہ، چوہدری عبدالوہاب، چوہدری محمد اسلم شاہد ، ملک محمد ناصر کھوکھر، ملک خالد الرحمن،محمد اشرف ملک،صغیر احمد سیال،محمد اصغر رحما نی، راؤ کا شف افتخار، شیخ محمد ارشد، رانا ثنا ء اللہ، راؤ محمد عا قب،عاؤ محمد اویس،راؤ طلحہ،چوہدری عثمان،چوہدری عبدالرحمن، کا مران گل،فیصل گل ،حمزہ حسن مرالی،مہر عبدالما جد مرالی سمیت دیگر عہدیداروں اور کا رکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی کیمطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالحکیم حاجی عبدالطیف وائیس چیئرمین حاجی اقبال آرائیں کونسلر ملک غلام شبیر ، پاکستان مسلم لیگ کے حاجی محمد اشرف بٹ جان محمد شہزاد ، چوہدری راشد محمود ، دلشاد چوہدری ،محمد سعید بٹ ،چوہدری شہباز احمداور دیگر نے میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ کا بلامقابلہ چیئرمین بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے انکی طویل عمری اور عمر میں برکت ڈالنے کی بھی دعاکی گئی اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ بورے والا سے تحصیل رپورٹر کیمطابق میاں نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنائے جانے پر لیگی کارکنان کا جشن ،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،میاں نواز شریف کو پارٹی کے جنرل ہاؤس کے اجلاس میں متفقہ طور پر دوبارہ پارٹی صدر بنائے جانے پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح بورے والا میں بھی پارٹی کارکنان نے خوشی سے جشن منایا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ منطور برکت ماڑی والا ،ضلعی سینئر نائب صدر یونس الہی طور ،انجمن تاجران عارف بازار کے چیئر مین شیخ محمد اعظم سلطان ،اکبر علی خان نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ ضلع وہاڑی ،ن لیگ لیبر ونگ کے ضلعی راہنما حافظ عاطف ریاض او ر دیگر لیگی رہنماؤں و کارکنان نے اس خوشی میں مٹھائی تقسیم کی اس موقع پر لیگی راہنماؤں منظور برکت ماڑی والا ،یونس الہی طور ،حافظ عاطف ریاض اور دیگر نے کہا کہ میاں نواز شریف نے دوبارہ پارٹی صدر بن کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ وفاق کی علامت ہیں اس موقع پر ضلعی صدر انجمن تاجران حاجی محمد جمیل بھٹی ،جنرل سیکرٹری چوہدری صغیر رامے ،مسلم لیگی رہنما چاچا محمد اسلم نے نو منتخب صدر میاں نواز شریف کو مبارکباد دی خان پور سے تحصیل رپورٹر کیمطابق میاں محمد نواز شریف کے دوبارہ مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے پر دیگر شہروں کی طرح خان پور میں بھی خوشی کا اظہار کیا گیا مسلم لیگ (ن ) اور یوتھ ونگ کے کارکن چوراہوں پر میٹھائیاں تقسیم کرتے رہے نوجوانوں نے جھنڈے لہراتے ہوئے میاں محمد نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری سلمان نواز نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو پارٹی کا صدر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کی خوشحالی اور ترقی کے منصوبے کو پایا تکمیل تک پہنچائے گی اس موقع پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے عہدے داران مدسر جٹ ،عبدالستار رحمانی ،رفاقت علی ،رانا کرم ،راؤ کاشف ظفر ،عماد عالم ،صہیب ظفر ،فیصل خان کورائی ،ملک ولید احمد سمیت دیگر موجود تھے ۔
لیگی کارکن جشن