ایئر پورٹ عملے نے خاتون مسافر کا قیمتی سامان سے بھرا بیگ واپس لوٹادیا

ایئر پورٹ عملے نے خاتون مسافر کا قیمتی سامان سے بھرا بیگ واپس لوٹادیا
ایئر پورٹ عملے نے خاتون مسافر کا قیمتی سامان سے بھرا بیگ واپس لوٹادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ایوی ایشن کے عملے نے ایمانداری کی مثال قائم کردی، خاتون مسافر کا قیمتی سامان سے بھرا بیگ بحفاظت واپس لوٹادیا.

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سہ پہر تین بجے کے قریب عملے کو ملتان ایئر پورٹ سے ایک بیگ ملا جس میں سونے کے کنگن اور موبائل فون سمیت دیگر قیمتی اشیا موجود تھیں. عملے نے بیگ کی مالکن خاتون مسافر کو ٹریس کرنے کے بعد رات آٹھ بجے کے قریب اس کا بیگ بحفاظت اسے واپس لوٹا دیا.