اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس، لیڈی پولیس، اے ٹی ایس اسکواڈ کو ہدایات جاری کی۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ آپ سب لوگ تیار رہیں، اگلا ایک گھنٹہ انتہائی اہم ہے۔آئی جی علی ناصر رضوی نے اہلکاروں کواینٹی رائٹ کا سامان پہن کررکھنے کی بھی ہدایت کی۔