ملک اور عدلیہ کو آزاد کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں،عارف علوی 

ملک اور عدلیہ کو آزاد کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دینے کو تیار ...
ملک اور عدلیہ کو آزاد کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں،عارف علوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک اور عدلیہ کو آزاد کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے ڈیل نہیں کی، میں بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور قافلے کے ساتھ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے،سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج میں شرکت کیلئے بشریٰ بی بی بھی نکلی ہیں،بشریٰ بی بی الگ گاڑی میں گئی ہیں،بشری ٰ بی بی صوابی میں کارکنوں سے خطاب کریں گی۔سابق صدر مملکت عارف علوی بھی قافلے میں شامل ہیں۔

سابق صدر مملکت عارف علوی کا کہناتھا کہ عوام نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا، مذاکرات کا وقت گزر گیا، اب فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔عارف علوی کاکہناتھا کہ ملک اور عدلیہ کو آزاد کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے ڈیل نہیں کی، میں بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں۔

ان کاکہناتھا کہ میں جب تک زندہ ہوں، تب تک فائنل کال ہے،عمران خان کی کوئی کال ناکام نہیں ہوئی ،الیکشن کے دن 70فیصد پاکستان بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھا تو آج 90،95فیصد ان کے ساتھ ہے،ان کی ساری کالیں کامیاب ہوں گی،لوگوں کا دل ہمارے ساتھ ہے،لوگ نکل چکے ہیں،سابق صدر کا کہناتھا کہ ساری دنیا دیکھ رہی ہے، مذمت کررہی ہے تم کر کیا رہے ہو، عمران خان کو رہا کرنا پڑے گا، کوئی منطق نہیں قانون نہیں ،ان کاکہناتھا کہ میرا لیڈر ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹا،میرے لیڈر نے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، میں بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کا قافلہ چارسدہ انٹرچینج پہنچ گیا،صوبائی وزیر پختون یار کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور قافلے کو لیڈ کررہے ہیں،بشریٰ بی بی کی قافلے میں موجود ہیں، بشریٰ بی بی کی گاڑی وزیراعلیٰ سے پیچھے ہے۔