سوپ ”خالدہ کی والدہ“میں صباءقمر کی شاندار اداکاری

سوپ ”خالدہ کی والدہ“میں صباءقمر کی شاندار اداکاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر عامر راﺅ کے پی ٹی وی ہوم سے آن ائیر جانے والے سُپر ہٹ سوپ”خالدہ کی والدہ“میں صباءقمر کی اداکاری کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔اس سوپ میں صباءقمر کے کام کے حوالے سے ناظرین کا کہنا ہے کہ بہت عرصہ دراز بعد کسی فنکار کو کردار میں ڈوب کر اداکاری کرتے ہوئے دیکھا ہے۔”خالدہ کی والدہ“کے دیگر نمایاں اداکاروں میں فردوس جمال،صباءفیصل،وہاج،نور الحسن،بینا چوہدری،رائما خان اور افتخار افّی شامل ہیں۔پروڈیوسر عامر راﺅ کا کہنا ہے کہ میرے ڈرامے کی خاص بات کردار وں کے مطابق فنکاروں کا انتخاب ہے۔دوران ریکارڈنگ تمام اداکاروں اور یونٹ کے اراکین نے میرے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے جس کے لئے میں دل کی گہرائیوں سے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ صباءقمر اس دور کی بہت بڑی پرفارمر ہے۔

مزید :

کلچر -