تین ملکی سیریز،زمبابوے اور جنوبی افریقہ آ ج آمنے سامنے

تین ملکی سیریز،زمبابوے اور جنوبی افریقہ آ ج آمنے سامنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہرارے( نیٹ نیوز) سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کا آخری لیگ میچ آج کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے، دوسری فائنلسٹ ٹیم کا اعلان زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری میچ میں ہو گا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم سیریز میں دو میچز جیت چکی ہے جبکہ زمبابوین ٹیم نے ایک میچ جیت رکھا ہے۔ کینگروز ٹیم بہترین اوسط کی بناءپر فائنل میں پہنچی ہے۔ زمبابوین ٹیم کی کینگروز کے خلاف شاندار کامیابی کے بعد زمبابوین شائقین کی ٹیم سے توقعات بڑھ گئی ہیں اور زمبابوین کھلاڑیوں کا مورال بھی بلند ہے اسلئے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔