لاہور ہائیکورٹ کا چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف دائر درخواستوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت کونوٹس 

  لاہور ہائیکورٹ کا چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف دائر درخواستوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائردرخواستوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے 18 ستمبر تک جواب طلب کر لیا ہے،مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ آٹے اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، قیمتوں میں اصافے کی وجہ سے عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہے، حکومت نے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی کے لئے کیا اقدامات کئے،عدالت سے استدعاہے کہ آٹے اور چینی کے بارے میں رپورٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے اوراس کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
نوٹس جاری 

مزید :

صفحہ آخر -