اختر مینگل کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ، منانے کیلئے کمیٹی تشکیل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی این پی) اختر مینگل کا بطور ممبر قومی اسمبلی استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اختر مینگل کو راضی کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی اعلیٰ حکومتی شخصیت کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا ثنااللہ وفد کے ہمراہ کچھ دیر بعد پارلیمنٹ لاجز میں اختر مینگل سے ملاقات کریں گے، اختر مینگل کو راضی کرنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے ان کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل کو راضی کرنے کے لئے قائم کمیٹی میں اعجازجاکھرانی بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کر سکا اس لئے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا تھا کہ بلوچستان کے حالات دیکھ کرفیصلہ کرکے آیا تھا، میں ریاست، صدر اور وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں، پورے نظام پر عدم اعتماد کر رہا ہوں۔