سکھر کے مندر میں آگ بھڑک اٹھی، بڑا حصہ شعلوں کی نذر

سکھر کے مندر میں آگ بھڑک اٹھی، بڑا حصہ شعلوں کی نذر
سکھر کے مندر میں آگ بھڑک اٹھی، بڑا حصہ شعلوں کی نذر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکھر میں واقع جند پیر مندر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے عمارت کا بڑا حصہ شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مندر میں آگ رات گئے لگی، وجوہات کے تعین سے متعلق تفتیش جاری ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی یا کوئی اور امر واقع ہوا۔

مندر میں آتشزدگی واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔