فیصل آباد، پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے انتخابی دنگل سج گیا

فیصل آباد، پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کیلئے انتخابی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(آن لائن )پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2018 -19کیلئے انتخابی دنگل سج گیا ‘سات اگست کو سکروٹنی کے بعد فائنل امیدواروں میں مقابلہ ہوگا‘ زونل اورسنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات میں 33 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم الیکشن کمیشن ٹیم سے وصول کئے تھے جن میں سے نو امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروائے 299ممبران حق رائے دہی استعمال کرینگے ‘زونل ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے کارپوریٹ عہدے کیلئے شاہد محمود شیخ ‘شیخ شفیق ‘میاں داد اور خلیل قیصر شمس گچھا اور ایسوسی ایٹ عہدے کی دوڑ میں حامد مجید دوآبہ والے اور مزمل احسان میں مقابلہ ہوگا جبکہ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے کارپوریٹ عہدے کیلئے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کروائے جن میں دو کارپوریٹ اور دو ایسوسی ایٹ کے عہدوں کیلئے درخواستیں جمع کروائی گئیں کارپوریٹ کیلئے میاں وقار ناصر ‘ شہزاد انور جوہری جبکہ ایسوسی ایٹ کیلئے ملک محمد رشید ‘ شیخ آصف کے کاغذات نامزدگی فارم الیکشن کمیشن کے اراکین کو جمع کروائے گئے الیکشن کمیشن کے اراکین میں حاجی خالدلعل ‘ حاجی سلیم چاولہ ‘ حاجی محمد حنیف اور سیکرٹری ممتاز الحق نے کاغذات نامزدگی فارم وصول کرنے کے عمل کی نگرانی سات اگست کو سکروٹنی کے بعد انتخابی عمل مکمل ہوگا۔

#/s#

مزید :

کامرس -