دیامر میں علم دشمنوں کیخلاف آپریشن،ایک دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار شہید

دیامر میں علم دشمنوں کیخلاف آپریشن،ایک دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار شہید
دیامر میں علم دشمنوں کیخلاف آپریشن،ایک دہشتگرد ہلاک، ایک پولیس اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چلاس (ڈیلی پاکستان آن لائن)چلاس میں گرلز سکولوں کو جلانے اور دھماکہ خیز مواد سے اڑانے والے شرپسند عناصر کےخلاف سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیاجبکہ دو کو زندہ گرفتار کر لیا گیا اور ان سے تفتیش جاری ہے ،دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

واضح رہے کہ چلاس اور دیامر میں شرپسندوں نے 2 روز قبل 12 گرلز سکولوں میں توڑ پھوڑ کر کے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑا دیا تھا جبکہ کچھ سکولوں میں آگ بھی لگا دی تھی جس کے بعد پولیس نے داریل اور اس کے گردونواح میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ رات گئے نواحی گاﺅں تانگیر میں سرچ آپریشن کے دوران کمین گاہ میں چھپے شرپسندوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیاجبکہ ایک پولیس اہلکار اور دوسرا زخمی ہو گیا ،جاں بحق اور زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ داریل میں بھی شرپسندوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ،پولیس کی جانب سے دہشتگردوںکی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔