پاکستانی نوجوان نے ویڈیو گیم کی دنیا میں دھوم مچا دی، معروف گیم ٹیکن 7 کا ورلڈ چیمپین بن گیا

پاکستانی نوجوان نے ویڈیو گیم کی دنیا میں دھوم مچا دی، معروف گیم ٹیکن 7 کا ورلڈ ...
پاکستانی نوجوان نے ویڈیو گیم کی دنیا میں دھوم مچا دی، معروف گیم ٹیکن 7 کا ورلڈ چیمپین بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس ویگاس (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی نوجوان ارسلان صدیقی نے ورلڈ ویڈیو گیمز میں شاندار کارنامہ سرانجام دیدیا ہے جو معروف ویڈیو گیم ’ٹیکن 7‘ کے ورلڈ چیمپین بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ارسلان صدیقی نے پاکستان کی جانب سے ٹیکن ٹیگ ٹورنامنٹ 2 میں حصہ لیا جس میں انہوں نے گیمنگ کی دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو شکست فاش دی۔


ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل امریکہ کے مشہور شہر لاس ویگاس میں ہوا جہاں انہوں نے کوریا سے تعلق رکھنے والے ٹیکن 7 گیم کے لیجنڈ کھلاڑی یائی من نی کو شکست دی اور ایک بھی میچ نہیں ہارا۔ ارسلان صدیقی نے 2018ءسے گیمنگ ٹورنامنٹس میں حصہ لینا شروع کیا اور انہوں نے رواں سال جاپان میں ہونے والا ”ایوو ٹورنامنٹ“ بھی جیتا تھا۔

مزید :

کھیل -