امریکہ کا وبائی امراض کی نگرانی کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کو 36ہیلتھ وہیکلز کا عطیہ 

امریکہ کا وبائی امراض کی نگرانی کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کو 36ہیلتھ وہیکلز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکومت نے محکمہ صحت صوبہ خیبر پختونخوا کو 36 ہیلتھ وہیکلز عطیہ کی ہیں جن کی بدولت دور افتادہ علاقوں میں کورونا سمیت دیگر وبائی امراض کی ٹریکنگ اور تدارک میں مدد ملے گی، یہ عطیہ امریکی حکومت نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ذریعے فراہم کیا۔اس سلسلے میں باضابطہ تقریب کا انعقاد سول سیکرٹریٹ پشاور میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم اور صوبائی وزیر برائے صحت و فنانس تیمور ایس خان کی قیادت میں ہوا۔یو ایس ایڈ سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا رواں سال امریکہ اور پاکستان کے درمیان شاندار شراکت داری کے 75 سال پورے ہونے کا سنگ میل حاصل ہوا، ہم خیبرپختونخوا میں عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں، امریکہ کی طرف سے فراہم کردہ ہیلتھ وہیکلز اور تربیت سے طبی عملے کے لوگ دور افتادہ علاقوں سے برو قت اطلاعات حاصل کرکے لوگوں کو وبائی امراض سے بچاسکیں گے، اس موقع پر صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلَوم کے دورے اور تعاون پر شکریہ ادا کیااورڈیزیزسرویلنس اور ریسپانس یونٹس کو ہیلتھ وہیکلز کی فراہمی پر امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے تعاون کو سراہا۔انہوں نے کہا ان 36 ہیلتھ وہیکلز کو صوبے میں کورونا سرویلنس اور ویکسینیشن مہم کی مانیٹرنگ کیلئے بروئے کار لایا جائیگا۔انہوں نے کہا ہم یو ایس ایڈ کیساتھ اپنی شراکت داری کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں جس کے ذریعے صوبے میں صحت کے نظام کو مستحکم اور پائیدار بنانے میں مدد ملی۔
امریکہ عطیہ

مزید :

صفحہ اول -