افغانستان اور آئرلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

افغانستان اور آئرلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(اے پی پی) افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل افغان ٹیم آئی سی سی انٹر کانٹی نینٹل کپ میں یو اے ای کو 10 وکٹوں سے ہرا چکی ہے جبکہ آئرلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو شکست سے دوچار کیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے 7 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔