روزگار کی فراہمی‘ جنوبی پنجاب میں سپیشل اکنامک زون قائم کررہے ہیں‘ نبیل ہاشمی 

روزگار کی فراہمی‘ جنوبی پنجاب میں سپیشل اکنامک زون قائم کررہے ہیں‘ نبیل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر)صنعتوں کے قیام سے روزگار کی فراہمی اور غربت کے خاتمہ کے لیے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے اور جنوبی پنجاب میں جو دو اسپیشل اکنامک زون قائم کئے جا رہے ہیں ان کے قیام سے لگ بھگ پچاس ہزار افراد کو براہ راست اور تین سے چار لاکھ افراد کو باالواسطہ روزگار حاصل ہوگا واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں رحیمیار خان اور وہاڑی کی انڈسٹریل اسٹیٹس کو اسپیشل اکنامک زون کا درجہ دیا ہے ان خیالات کا اظہارپنجاب(بقیہ نمبر29صفحہ7پر)

 انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے چیئرمین نبیل ہاشمی نے ملتان انڈسٹریل اسٹیٹ کے نئے ایڈمنسٹریشن بلاک،وے برج،ایمپلائز کے لیے جاگنگ ٹریک اور ورکرز کے لیے سپیڈو بس ٹرمینل کی افتتاحی تقریبات کے موقع پر صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی صوبہ پنجاب باالخصوص جنوبی پنجاب میں صنعت کاری کے پھیلاؤ کی خدمات کو سراہااور ان کا عزم ہے کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی پزیر علاقوں کے ہم پلہ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں اور فیکٹریاں لگانے والوں کو دس سال کے لیے انکم ٹیکس اور درآمدی مشینری پر کسٹم سے چھوٹ کی رعائیت دی گئی ہے جس کا مقصد صنعتکاری کے عمل میں تیزی لانا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے عالمی سطح پر پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم ہوئی ہے جو معیشت میں بہتری کا واضح سگنل ہے 
نبیل ہاشمی