ریلوے میں بھرتیاں‘ میرٹ کو کچلنے کا منصوبہ‘ لسٹیں ادھر ادھر‘ امیدوار مایوس

ریلوے میں بھرتیاں‘ میرٹ کو کچلنے کا منصوبہ‘ لسٹیں ادھر ادھر‘ امیدوار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے میں جاری بھرتی میں افسرشاہی یاکلریکل مافیاکی طرف سے میرٹ کونظراندازکئے جانے کے معاملات سامنے آناشروع ہوگئے ہیں گینگ مین کی بھرتی کے لئے دوڑمیں پہلی پوزیشن لینے والے امیدوارمحمدآصف نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ قرعہ اندازی کے موقع پروہ خودموجودتھافسٹ ویٹنگ لسٹ میں اس کانام چوتھے نمبرپرتھاتاہم جب ویٹنگ لسٹوں کے امیدواروں کومیڈیکل ٹیسٹ کے لئے کال لیٹرملناشروع ہوئے تواس سے معلوم ہواکہ اس(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

کانام 14نمبرپرکردیاگیاہے صورت حال کی حقیقت جاننے کے لئے قرعہ اندازی کے موقع پرکی گئی ریکارڈنگ بھی حاصل کی توریکارڈنگ میں فسٹ ویٹنگ لسٹ کے نام ہی غائب ہیں اس کاکہناتھاکہ گزشتہ روزڈپٹی ڈویژنل سپرٹننڈنٹ کوصورت حال سے آگاہ کردیاہے کہ بھرتی کے لئے قرعہ اندازی مین نکلنے والے ناموں کی لسٹوں میں ردوبدل کردیاگیاہے اس نے مطالبہ کیاکہ لسٹوں میں ردوبدل کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں اوراس کومیرٹ کے مطابق میڈیکل کے لئے کال لیٹرجاری کیاجائے بصورت دیگرڈی ایس آفس کے سامنے خودسوزی سے دریغ نہیں کروں گا۔
گینگ مین