اے ایس پی شہر بانو نقوی کی تنخواہ کتنی اور دیگر مراعات کتنی ملتی ہیں؟ جانیے 

اے ایس پی شہر بانو نقوی کی تنخواہ کتنی اور دیگر مراعات کتنی ملتی ہیں؟ جانیے 
اے ایس پی شہر بانو نقوی کی تنخواہ کتنی اور دیگر مراعات کتنی ملتی ہیں؟ جانیے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور  میں مشتعل ہجوم سے خاتون کی جان بچانے والی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس ( اے ایس پی ) شہر بانو نقوی نے اپنی سرکاری تنخواہ اور دیگر مراعات سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

نجی ٹی وی" جیونیوز "کے مطابق  سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے شہربانونقوی کا خصوصی انٹرویو کیا جس دوران سینئر صحافی کی جانب سے تنخواہ اور مراعات کے بارے میں پوچھا گیا جس کے جواب میں اے ایس پی شہر بانو نے بتایا کہ میری سرکاری تنخواہ 1 لاکھ 40 ہزار  روپے ہے ، اس کے علاوہ دیگر مراعات میں ہمیں پیٹرول، الاؤنسز، یونیفارم الاؤنس، سرکاری گاڑی دی جاتی ہے۔

شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ جب سرکار آپ کا اتنا خیال رکھےتو پھر ذمہ داریوں میں کمی کی کوئی چیز نہیں رہ جاتی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شہربانو نقوی کی شادی اشتر نقوی نامی شخص سے ہوئی ہے تاہم ان کے شوہر کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

مزید :

قومی -