بالی ووڈ اداکار ” ورن دھون اور نیتو کپور “ کو کورونا ہو گیا لیکن انیل کپور کی رپورٹ کیا آ ئی ؟ بالی ووڈ سے بڑی خبر آ گئی، ایک ساتھ ۔۔

بالی ووڈ اداکار ” ورن دھون اور نیتو کپور “ کو کورونا ہو گیا لیکن انیل کپور کی ...
بالی ووڈ اداکار ” ورن دھون اور نیتو کپور “ کو کورونا ہو گیا لیکن انیل کپور کی رپورٹ کیا آ ئی ؟ بالی ووڈ سے بڑی خبر آ گئی، ایک ساتھ ۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بالی ووڈ کے معروف ترین اداکار ” ورن دھون “ اور لیجنڈری اداکارہ ” نیتو کپور “ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے اور وہ اس وقت چندی گڑھ میں موجود ہیں تاہم انیل کپور نے اپنے متعلق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی افواہوں کی تردید کر دی ہے اور کہا ہے کہ ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا پازیٹو آنے والے دونوں ستارے اس وقت سپر سٹار انیل کپور اور کائرہ ایڈوانی کے ساتھ ” جُگ جُگ جیو“ فلم کی چندی گڑھ میں شوٹنگ میں مصروف تھے ۔اداکارہ نیتو کپور کورونا وائرس کی تصدیق ہو نے کے بعد اب واپس ممبئی آ رہی ہیں جہاں ان کے بیٹے رنبیر کپور نے خصوصی انتظامات بھی کر لیے ہیں ۔اداکارہ نیتو کپور میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد رنبیر کپور نے اپنی والدہ کیلئے ایئر ایمبولینس کاانتظام کیا تاکہ انہیں ممبئی واپس لایا جا سکے جہاں وہ ہسپتال میں باقاعدہ علاج معالجے کی سہولت حاصل کر سکیں گے اور قرنطینہ میں رہیں گی ، بہر حال وہ چندی گڑھ میں بھی اس وقت آئیسولیشن میں ہی ہیں ۔
اس کے برعکس اداکار ورن دھون اور فلم کے ڈائریکٹر راج مہتا نے کورونا مثبت ہونے کے بعد اب چندی گڑھ میں بھی آئیسولیشن میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انیل کپور بھی اس فلم میں اداکاری کر رہے ہیں تاہم وہ کورونا سے محفوظ ہیں جبکہ انہوں نے افوہوں پر ٹویٹر سنبھالا اور پیغام جاری کرتے ہوئے کورونا مثبت ہونے کی تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ،ان کا کہناتھا کہ میر ا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے ، میر ے لیے فکر ظاہر کر نے پر میں آپ کا شکر گزار ہوں ۔

مزید :

تفریح -