مسلم لیگ ن کے پشاور جلسے میں کتنے آدمی تھے؟ اعدادوشمار سامنے آگئے، جان کر کپتان کی نیندیں اڑ جائیں گی

مسلم لیگ ن کے پشاور جلسے میں کتنے آدمی تھے؟ اعدادوشمار سامنے آگئے، جان کر ...
مسلم لیگ ن کے پشاور جلسے میں کتنے آدمی تھے؟ اعدادوشمار سامنے آگئے، جان کر کپتان کی نیندیں اڑ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن نے ہفتہ کے روز تحریک انصاف کے گڑھ پشاور میں کامیاب سیاسی پاور شو کیا ہے جس میں ہزاروں کی تعدادمیں لوگ شریک ہوئے ۔ ن لیگ کا یہ سیاسی پاور شو تحریک انصاف کیلئے یقیناً خطرے کی گھنٹی ہے۔
مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے میں 30 سے 40 ہزار افراد شریک ہوئے تھے۔ دوسری جانب سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس سلسلے میں مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کے کل کے جلسے میں 50 سے 60 ہزار افراد شریک ہوئے۔ ن لیگ کی حریف جماعت تحریک انصاف نے اس جلسے کے شرکا کی تعداد 20 سے 30 ہزار بتائی ہے جبکہ آزاد ذرائع یہ تعداد15 سے 20 ہزار بتاتے ہیں۔