چند روز قبل دبئی میں جل کر خاکستر ہونے والے ہوٹل کے ساتھ اب کیا ہونے والا ہے؟ مالک کمپنی نے حیران کُن اعلان کردیا

چند روز قبل دبئی میں جل کر خاکستر ہونے والے ہوٹل کے ساتھ اب کیا ہونے والا ہے؟ ...
چند روز قبل دبئی میں جل کر خاکستر ہونے والے ہوٹل کے ساتھ اب کیا ہونے والا ہے؟ مالک کمپنی نے حیران کُن اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے سال کے موقع پر دبئی میں ایک ہوٹل ”دی ایڈریس“کی عمارت آتشزدگی کے باعث تباہ ہو گئی تھی، جو کہ عمار پراپرٹیز کی ملکیت تھی۔ کمپنی نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ اس عمارت کو ریکارڈ مدت میں دوبارہ کھولنے جا رہے ہیں۔دتکو گروپ(Dutco Group) اس ہوٹل کی عمارت کی بحالی کا کام کر رہا ہے۔ عمارت کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ کمپنی عمارت کا ہر زاوئیے سے جائزہ لے رہی ہے تاکہ اسے دوبارہ شہریوں کے لیے کھولا جا سکے اور دوبارہ یہاں ایسا حادثہ رونما نہ ہو۔

مزید جانئے: سب سے بڑے اسلامی ملک میں قائم شاندار ہوٹل جسے بنا تو لیا گیا لیکن آج تک مہمانوں کیلئے کھولا نہ جاسکا، مقامی افراد کے مطابق اس پر کس کا سایہ ہے؟ رونگٹے کھڑے کردینے والی داستان
کمپنی کا کہنا تھا کہ ”ہم واقعے کے متعلق حکومت کے متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں تاکہ عمارت کی بحالی جلد ممکن ہو سکے۔ ان اداروں میں دبئی پولیس، دبئی سول ڈیفنس، دبئی میونسپلٹی اور بجلی و پانی کے محکمے شامل ہیں۔“ عمار پراپرٹیز کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ”ہم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات کے مطابق عمارت کو ریکارڈ مدت میں کھولنے کے لیے انتہائی تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ ”دی ایڈریس“ ہمارے ہوٹلنگ کے کاروبار کا پہلا منصوبہ تھااور اس نے اپنی معیاری خدمات کی وجہ سے کئی بین الاقوامی معیار قائم کیے تھے۔ ہم اس منصوبے کو اس کے عروج پر واپس لائیں گے اور اس کی شان و شوکت اور خدمات کے معیار کو پہلے سے بہتر بنائیں گے۔“