ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سکیورٹی خدشات ہیں،شرکت کا فیصلہ حکومت سے اجازت ملنے کے بعد کرینگے: شہر یار خان

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سکیورٹی خدشات ہیں،شرکت کا فیصلہ حکومت سے اجازت ملنے کے ...
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سکیورٹی خدشات ہیں،شرکت کا فیصلہ حکومت سے اجازت ملنے کے بعد کرینگے: شہر یار خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ بھارت میں ہونے والے عالمی ٹی ٹونٹی کپ میں سکیورٹی خدشات ہیں اس میں شمولیت کا فیصلہ حکومتی اجازت ملنے کے بعد ہی کیا جائے گاتاہمہم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا بنگلہ دیش میں ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ انتہائی مایوس کن ہے اور اس سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گی ۔لیگ سپنر یاسر شاہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے خاندان کو بلڈ پریشر کی بیماری ہے جس کی وجہ سے سپنر نے دوا استعمال کی اس لیے آئی سی سی سے درخواست کریں گے کہ یاسر شاہ کے معاملے میں رعایت برتی جائے ۔

مزید :

کھیل -