آسٹریلیا سے شرمناک شکست کے بعد بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل سے باہر

آسٹریلیا سے شرمناک شکست کے بعد بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل سے باہر
آسٹریلیا سے شرمناک شکست کے بعد بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل سے باہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی جس کے بعد بھارت کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل کھیلنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز میں بھرپور ایکشن دیکھا گیا، خاص طور پر ویرات کوہلی اور سیم کونسٹن کے مابین گرما گرمی نے شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔مگر بھارت کا غرور خاک میں مل گیا جب آسٹریلیا نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں انڈیا کو شرمناک شکست سے دو چار کیا۔

سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیے گئے 162 رنز کے ہدف کو 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بیو ویبسٹر 39 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے پراسدھ کرشنا نے 3 اور محمد سراج نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت مسلسل تیسری بار ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ نہیں بنا پائے گا۔ بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں آخری ٹیسٹ میں شکست کا سامنا ہوا، جو ان کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرنے کا آخری موقع تھا۔ پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت کر مسلسل دوسری بار فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کر لی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون 2025 کو لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے کھیلا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب لارڈز ڈبلیو ٹی سی فائنل کی میزبانی کرے گا۔ گزشتہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل ساؤتھمپٹن ​​(2021، نیوزی لینڈ نے جیتا) اور دی اوول (2023 میں آسٹریلیا نے جیتا) میں منعقد کیا گیا تھا۔

آخری ٹیسٹ میچ سے پہلے رینکنگ میں آسٹریلیا 61.46 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انڈیا 52.78 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا۔ آسٹریلیا جیت کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آیا اور ان کے پوائنٹس بڑھ کر 63.73 ہو گئے۔ انڈیا آسٹریلیا سے ٹیسٹ ہارنے کے بعد کچھ پوائنٹس گنوا کر تیسرے نمبر پر آگیا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -