دبئی میں کم عمر لڑکی سے جنسی تعلق پر برطانوی شہری کو سزا ، لندن میں احتجاج

دبئی میں کم عمر لڑکی سے جنسی تعلق پر برطانوی شہری کو سزا ، لندن میں احتجاج
دبئی میں کم عمر لڑکی سے جنسی تعلق پر برطانوی شہری کو سزا ، لندن میں احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 دبئی (آئی  این پی )دبئی میں 17 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر 18 سالہ برطانوی نوجوان کو ایک سال قید کی سزا پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ لندن میں ان کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔

بی بی سی  رپورٹ کے مطابق وسطی لندن میں احتجاج کیا گیا جہاں مظاہرین نے کہا کہ 18 سالہ مارکوس فکانا کو 17 سالہ برطانوی لڑکی کے ساتھ باہمی رضامندی سے تعلق پر سزا دی گئی، انہیں رہا کیا جائے۔رپورٹ کے مطابق ٹوٹنہم سے تعلق رکھنے والے مارکوس فکانا کو لڑکی کے ساتھ جنسی عمل کے جرم میں ایک سال کی سزا دی گئی ہے اور وہ اس وقت جیل میں ہے۔

مزید بتایا گیا کہ واقعے کے وقت لڑکی 17 سالہ تھی اور اب وہ 18 سال کی ہوگئی ہیں اور اس وقت دونوں چھٹیاں منانے کے لیے دبئی آئے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ لڑکی کی والدہ نے برطانیہ واپسی کے بعد دونوں کے درمیان ہونے والی پیغام رسانی دیکھ کر دبئی حکام کو مطلع کیا۔دبئی میں باہمی رضامندی کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لیے 18 سال عمر کی حد مقرر ہے، اسی لیے برطانوی لڑکے کو کم عمری میں جنسی تعلقات کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب دبئی میں قید لڑکے کی رہائی کے لیے برطانیہ کے علاقے ویسٹ منسٹر میں ان کے دوست اور خاندان کے ارکان جمع ہوئے اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔برطانیہ کے محکمہ خارجہ، دولت مشترکہ اور ڈیولپمنٹ آفس نے بیان میں کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات میں برطانوی شہری کی مدد کر رہے ہیں۔دبئی میں غیرملکیوں کی مدد کرنے والے ادارے کے نمائندے نے بتایا کہ مارکوس فکانا اس وقت ال آویر جیل میں موجود ہے جو دبئی کے مشرقی مضافات میں بالغوں کے لیے بنائی گئی جیل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی لڑکے کو ملنے والی یہ سزا ناقابل تصور ہے، یہ ایسی سزا نہیں ہے کہ انہیں ایک سال کے لیے جیل بھیج دیں، والدین سے انہیں الگ کرکے اور 18 سالہ لڑکے کی زندگی خراب کردی جائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ اپیل میں یہ سزا ختم ہوگی اور انہیں اپنے گھر واپس جانے کی اجازت مل جائے گی۔

مزید :

جرم و انصاف -