لیاری میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کیلئے اونٹوں کا صدقہ

  لیاری میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کیلئے اونٹوں کا صدقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) سینیٹر یوسف بلوچ کی جانب سے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کیلئے اونٹوں کا صدقہ دیا گیا۔ لیاری کے علاقے چاکیوڑہ پر آصف علی زرداری کی صحت اور عمردرازی کیلئے صدقہ دیا گیا۔ سینیٹر یوسف بلوچ نے کہا ہے کہ بطور صدر آصف علی زرداری نے ملکی تاریخ میں پہلی جمہوری حکومت کے پانچ سال مکمل کئے۔آصف زرداری نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا صدارتی اختیارمنتخب پارلیمنٹ کو منتقل کردیا۔پاکستان کی ترقی اور جمہوریت کی بقا میں پیپلز پارٹی کے قائدین کا اہم کردار ہے۔
اونٹ صدقہ

مزید :

صفحہ اول -