آپ اتنا عرصہ کہاں رہے ہیں؟جج انسداد دہشتگردی کا کرنل (ر)عاصم سے استفسار

آپ اتنا عرصہ کہاں رہے ہیں؟جج انسداد دہشتگردی کا کرنل (ر)عاصم سے استفسار
آپ اتنا عرصہ کہاں رہے ہیں؟جج انسداد دہشتگردی کا کرنل (ر)عاصم سے استفسار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداددہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس جج طاہر عباس سپرا نے کرنل (ر)عاصم سے استفسار کیا کہ آپ اتنا عرصہ کہاں رہے ہیں؟آپ کی ضمانت 25مئی کو خارج ہوئی آپ نے کہاکہ مجھے گرفتار کرلیاگیا تھا،جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ آپ واپس کتنے عرصے بعد آئے ہیں،کرنل (ر)عاصم نے کہاکہ 6ماہ بعد واپس آیا ہوں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور،عمر ایوب اور شبلی فراز عدالت میں پیش ہوگئے ،کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی،پی ٹی آئی رہنماؤں کے وکیل بابراعوان، راجا ظہور ایڈووکیٹ، سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

جج طاہر عباس سپرا نے تفتیشی سے استفسار کیا ملزم مبشر لطیف کی گرفتاری چاہئے،تفتیشی افسر نے کہاکہ نہیں گرفتاری نہیں چاہئے،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے سکیورٹی انچارج کرنل(ر)عاصم کو روسٹرم پر بلا لیا،جج طاہر عباس سپرا نے کرنل (ر)عاصم سے استفسار کیا کہ آپ اتنا عرصہ کہاں رہے ہیں؟آپ کی ضمانت 25مئی کو خارج ہوئی آپ نے کہاکہ مجھے گرفتار کرلیاگیا تھا،جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ آپ واپس کتنے عرصے بعد آئے ہیں،کرنل (ر)عاصم نے کہاکہ 6ماہ بعد واپس آیا ہوں۔

عدالت نے علی نواز اعوان کو روسٹرم پر بلا لیا،جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ علی نواز اعوان نامزد ملزم ہیں، 8ماہ بعد ضمانت کی درخواست دائر کی،وکیل علی نواز نے کہاکہ شامل تفتیش ہوئے اور اس کے بعد 9مئی واقعات ہوئے تو ایبٹ آباد میں ضمانت فائل کی تھی،جج نے استفسار کیا کہ فائل میں سرٹیفکیٹ لگے ہوئے ہیں،عدالتیں انصاف کیلئے ہوتی ہیں توہین کیلئے نہیں ہوتیں،وکیل راجہ ظہور نے کہاکہ ایک ماہ تک علی امین گرفتار رہے، مگر پولیس نے اس کیس میں گرفتاری نہیں ڈالی،پولیس کے پاس ساری معلومات تھیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں تمام ریکارڈ پیش کیا،جج طاہر عباس نے کہاکہ غلط آرڈر ہوا تو آپ نے کسی فورم پر اس حوالے سے رجوع کیا،وکیل علی امین نے کہاکہ جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں اسلام آباد پولیس نے تمام مقدمات پیش کئے۔