حکومت نے بھی تھوک کے حساب سے نام سفری پابندی کی لسٹوں میں ڈال دیئے ہیں،چیف جسٹس عامر فاروق کے فوادچودھری کی درخواست پر ریمارکس، وزارت داخلہ کا نمائندہ طلب

حکومت نے بھی تھوک کے حساب سے نام سفری پابندی کی لسٹوں میں ڈال دیئے ہیں،چیف ...
حکومت نے بھی تھوک کے حساب سے نام سفری پابندی کی لسٹوں میں ڈال دیئے ہیں،چیف جسٹس عامر فاروق کے فوادچودھری کی درخواست پر ریمارکس، وزارت داخلہ کا نمائندہ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی سفری پابندی کی فہرست سے نام نکلوانے کی درخواست پر وزارتِ داخلہ کے نمائندے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ میں تو ویسے بھی سب کو باہر جانے کی اجازت دے رہا ہوں،گرمیوں کا موسم ہے ویسے بھی ہر کوئی باہر جا رہا ہے،حکومت نے بھی تھوک کے حساب سے نام سفری پابندی کی لسٹوں میں ڈال دیئے ہیں۔

 نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فواد چودھری کی سفری پابندی کی فہرست سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت فواد چودھری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ فواد چودھری کا نام ای سی ایل پر ہے یا پی این آئی ایل پر ہے؟ سادہ سا کیس تھا آپ نے خود پیچیدہ کر دیا ہے، آپ نے پی این آئی ایل قانون بھی چیلنج کر دیا ہے، قانون چیلنج ہو گیا تو اب اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرنا پڑے گا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ میں تو ویسے بھی سب کو باہر جانے کی اجازت دے رہا ہوں،گرمیوں کا موسم ہے ویسے بھی ہر کوئی باہر جا رہا ہے،حکومت نے بھی تھوک کے حساب سے نام سفری پابندی کی لسٹوں میں ڈال دیئے ہیں۔

چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ پتہ نہیں کون کون سی لسٹیں بنا دی ہیں،فوادچودھری کا سب کچھ یہاں ہے واپس کیوں نہیں آئیں گے؟فوادچودھری نے تین چار ہفتے کیلئے جانا ہوگا واپس آجائیں گے،عدالت نے وزارتِ داخلہ کے نمائندے کو ذاتی حیثیت میں 9 جولائی کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔