ورلڈکپ 2015ء، یواے ای کے پاکستانی کھلاڑی شیمان انورنے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنالیا

ورلڈکپ 2015ء، یواے ای کے پاکستانی کھلاڑی شیمان انورنے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ...
ورلڈکپ 2015ء، یواے ای کے پاکستانی کھلاڑی شیمان انورنے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیپئر(نیوز ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءمیں نئے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں اور جب سوال سب سے زیادہ رنز بنانے کاآتاہے تو ذہن میں ایک ہی اننگزمیں 215رنز جوڑنے والے کرس گیل یا 66گیندوں پر 162رنز جوڑنے والے اے بی ڈویلیئرز کا نام آتاہے لیکن یہ دونوں کرکٹ کے عالمی کپ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے کھیلنے والے پاکستانی شیمان انور ہیں جو 270رنز بناچکے ہیں ۔
ورلڈکپ میں شیمان انور کے بعد دوسری نمبر پر سنگاکار ہیں جنہوں نے 268رنز جوڑے ۔ کرس گیل 258رنز کیساتھ تیسرے ، ہاشم آملہ 257کیساتھ چوتھے جبکہ تھرمنے 256رنز کیساتھ پانچویں نمبر پرہیں ۔
اب تک ورلڈکپ میں 26میچ ہوچکے ہیں اور سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ پاکستان کیخلاف دوسری ففٹی بنانیوالے یواے ای ٹیم کا حصہ مگر پاکستانی شیمان انور نے انفرادی طورپرنہایت پراطمینان کھلاڑی ثابت ہوئے ۔
متحدہ عرب امارات کے کپتان محمد توقیر نے بتایاکہ شیمان انور بہت اچھاکھیل رہے ہیں ،پاکستان کیخلاف شروع میں اچھانہیں کھیلے لیکن چودہویں اوورکے بعد اس وقت وہ فارم میں آئے جب سہیل خان کو چوکالگایا۔
یادرہے کہ یواے ای کی ٹیم میں شامل 9کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان سے ہے جبکہ شیمان انور کے والدین تاحال پاکستان میں ہی رہتے ہیں ۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -