پیپلز پارٹی تحفظات پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرے، شیخ رشید

پیپلز پارٹی تحفظات پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرے، شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے حوالے سے سب جماعتوں کا اتفاق ہو چکا ہے ‘ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے تحفظات پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرے ‘ لوگ پیپلز پارٹی کو نواز شریف کی انشورنس پالیسی کہتے ہیں ‘ پی پی پی فیصلہ کرے کہ وہ چور کے ساتھ ہے یا چوکیدار کے ساتھ ہے ‘ پی پی پی پانامہ لیکس ‘ ڈان لیکس کے حوالے سے فیصلہ کرے کہ کس کے ساتھ ہے ۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں فوجی عدالتوں اور فاٹا اصلاحات پر بات ہوئی ۔ اجلاس میں واضح کیا کہ دونوں مسائل حل ہیں۔ فوجی عدالتوں کے حوالے سے 8 جماعتوں کا اتفاق ہو چکا ہے۔

آصف زرداری نے بتایا کہ وہ نواز شریف کے مخالف ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی پر واضح کیا کہ وہ پانامہ لیکس ‘ ڈان لیکس کے حوالے سے فیصلہ کرے اور بتائے کہ وہ چور کے ساتھ ہے یا چوکیدار کے ساتھ۔ عوام چاہتے ہیں کہ فاٹا خیبر پختونخوا میں ضم ہو ۔ میں نے آصف زرداری سے پوچھا کہ پانامہ لیکس کے کیس میں اعتزاز احسن کو ہمارا کیس لڑنے کی اجازت کیوں نہیں دی۔ اس پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ نے عمران خا ن نے مجھ سے رابطہ کیوں نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی توسیع پر سب کا اتفاق ہے۔ مجھ کہا گیا کہ آپ پی ایس ایل کا فائنل میچ کیوں دیکھنے جا رہے ہیں اس کا نواز شریف کو فائدہ ہو گا۔ میں نے جواب دیا کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے حوالے سے زبان کر چکا ہوں اس لئے جاؤں گا۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے میرے خلاف کچھ کرنے کی کوشش کی تو ان کو بھگتنا پڑے گا۔

مزید :

علاقائی -