لیسکو کا نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ میں ”گریں میٹرز“ پرپابندی عائد کرنیکا فیصلہ 

لیسکو کا نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ میں ”گریں میٹرز“ پرپابندی عائد کرنیکا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن) لیسکو نے نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ میں "گرین میٹرز" لگانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، سولر سسٹم میں گرین میٹر کی بجائے اے ایم آئی پراجیکٹ کے میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے، بتایا گیا ہے، ایڈوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر پراجیکٹ کے تحت جدید میٹرز نصب کئے جائیں گے، جدید میٹرز کی قیمت 45 سے لیکر 48 ہزار روپے تک مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے،جدید میٹرز کی تنصیب سے بجلی چوری اور اووربلنگ پر قابو پایا جا سکے گا،اے ایم آئی پراجیکٹ کے تحت نصب میٹرز کی ریڈنگ کے لئے کنٹرول روم قائم ہوگا، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لیسکو میں سولر سسٹم کی تنصیب میں ہوشرباء اضافے کی وجہ سے میٹرز لگائے جائیں گے، اس وقت لیسکو کے پاس 2500 کے قریب گرین میٹرز کا سٹاک موجود ہے، گرین میٹرز کا سٹاک ختم ہونے پر جدید میٹرز کی تنصیب شروع کی جائے گی۔#/s#

گرین میٹرز

مزید :

صفحہ آخر -