ایک لاکھ گھروں کی تعمیر , مریم نواز نے جامع پلان طلب کر لیا
لاہور (ویب ڈیسک)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا جامع پلان طلب کر لیا،اجلاس میں کہا گیا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں کم آمدن والے لوگوں کے لیے 3 ہزار سے زائد گھر بنائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی زیرِ صدارت اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ پر خصوصی اجلاس ہوا۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے 6 ہفتوں میں ماڈل گھر تیار کرنے کی اور ڈاؤن پے منٹ اور ماہانہ قسط کم سے کم رکھنے کی ہدایت کر دی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کم آمدن والے بے گھر افراد کو بنے بنائے گھر دیے جائیں گے، غریب کے لیے چھت مہیا کرنا ہمارا منشور ہے، وعدہ ضرور پورا کریں گے۔
مریم نواز نے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھروں میں تعمیراتی معیار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔