الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا کی 8مخصوص نشستوں کا اعلامیہ جاری کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبر پختون خوا کی خواتین کی 8 مخصوص نشستوں کا اعلامیہ جاری کر دیاہے۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ کے پی کے کی خواتین کی نشستوں پر ن لیگ کی ثوبیہ شاہد، غزالہ انجم ، شہلا بانو اور شاہین کو دی گئی ہیں جبکہ جمعیت علماء اسلام کی نعیمہ کشور خان اور صدف احسان کو بھی مخصوص نشست دیدی گئی۔ پیپلز پارٹی کی عاصمہ عالمگیر اور نعیمہ کنول قومی اسمبلی کی رکن بن گئی ہیں۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ سنا یا تھا۔