معروف صنعتکار ہارون اختر خان وفاقی کابینہ میں شامل

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تاندلیانوالہ کے معروف صنعتکار ہارون اختر خان وفاقی کابینہ میں شامل ہو گئے،کیبنٹ سیکرٹریٹ نے ہارون اختر خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ہارون اختر خان کاکہناتھا کہ وزیراعظم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا شہبازشریف کی کابینہ میں شمولیت باعث فخر ہے۔